پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں جمیکن گلوکار شیگی پرفارم کریں گے

شیگی، علی ظفر، شہزاد رائے اور فہد مصطفیٰ 7 فروری کو دبئی میں پریس کانفرنس بھی کریں گے


Sports Desk January 27, 2017
شیگی، علی ظفر، شہزار رائے اور فہد مصطفیٰ 7 فروری کو دبئی میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ فوٹو : فائل

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ جمیکن گلوکار شیگی پرفارم کریں گے جب کہ پاکستانی پاپ اسٹارز علی ظفر اور شہزاد رائے بھی اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔

شیگی نے 9 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور پاکستانی شائقین کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے، فلم اسٹار فہد مصطفیٰ ایونٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل

تقریب میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا جبکہ تمام فرنچائزز کی ٹیمیں، آفیشلز اور مالکان بھی موجود ہوں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شیگی، علی ظفر، شہزاد رائے اور فہد مصطفیٰ 7 فروری کو دبئی میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔