امریکی ویزے کیلئے پاکستانیوں کی سخت ترین جانچ پڑتال ہوگی ڈونلڈ ٹرمپ
اس بات کا معمولی سا بھی شبہ ہوا کہ کوئی شخص امریکا آکر مسئلہ پیدا کرسکتا ہے تواسے یہاں آنے ہی نہیں دیں گے،امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور افغانستان کے شہریوں پر امریکی ویزے بند نہیں کئے جارہے لیکن ان ملکوں سے آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال ضرور کی جائے گی۔
انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آپ دیکھیں گے کہ ہم تمام درخواست گزاروں کی سخت ترین جانچ پڑتال کریں گے اور میرا مطلب حقیقت میں سخت ترین ہے، اگر ہمیں اس بات کا معمولی سا بھی شبہ ہوا کہ کوئی شخص امریکا آکر مسئلہ پیدا کرسکتا ہے تو ہم اسے یہاں آنے ہی نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں امریکا میں دہشت گردی بالکل نہیں چاہتا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: 'تشدد پر یقین رکھتا ہوں'، ڈونلڈ ٹرمپ
کئی مسلم ممالک سے امریکا آنے والوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ پابندی مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ ان ملکوں کے خلاف ہے جہاں بہت زیادہ دہشت گردی ہے اور یہ کہ ان کے فیصلے کو غلط رنگ دے کر پیش کیا جارہا ہے۔