امریکی محکمہ انصاف میں غیرقانونی بھرتیوں کاانکشاف
8 اعلیٰ عہدیداروں نے غیرقانونی طریقوں سے رشتے داروںکو ملازمت دی،رپورٹ
GUJRANWALA:
امریکامیں ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ یعنی محکمہ انصاف کے آٹھ اعلیٰ عہدیداروں نے غیر قانونی طریقوں سے اپنے رشتے داروں کو ملازمت دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ7 اہلکاروں نے رشتہ داروں کی بھرتی سے متعلق وفاقی قانون جبکہ ایک نے وفاقی ضابطہِ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
محکمے کے انسپکٹر جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ دو ڈائریکٹروں نے ایک دوسرے کے بچوں کو نوکریاں دے رکھیں ہیں۔ یہ تحقیقات تب شروع کی گئیں جب 2010ء میں محکمے کے ایک سابق ملازم یہ شکایات لے کر کانگریس کے ایک رکن کے پاس گئے۔