سیکریٹری اطلاعات چوہدری رشید کی والدہ سپرد خاک

نماز جنازہ میںسیکڑوں افراد کی شرکت ،صدر،وزیراعظم ،کائرہ اوردیگرکا اظہارافسوس

نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد کی شرکت ،صدر،وزیراعظم ،کائرہ اوردیگرکا اظہارافسوس فوٹو: فائل

وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات چوہدری رشید احمد کی والدہ کی نماز جنازہ گزشتہ روزانکے آبائی علاقہ چک نمبر 76 گ ب ستیانہ روڈ فیصل آباد میں اداکی گئی ۔

نمازجنازہ میں راحت ظفر سابق ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ،سیدعلمدار حسین نقوی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن،اعجازحسین ڈائریکٹرجنرل پی آئی ڈی،مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماچوہدری شریف گجر ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شفیق گجر،مسلم لیگ (ن) کے رہنماطلال چوہدری ، وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات،ا ے پی پی ،ریڈیوپاکستان کے اعلیٰ حکام ،مختلف محکموں کے اہم انتظامی افسران ،وکلاء ، علماء ،صحافیوں،دانشوروں،ارکان اسمبلی سمیت ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔


بعدازاںمرحومہ کواشکبارآنکھوں کے سامنے انکے آبائی قبرستان 76 گ ب میںسپردخاک کردیاگیا،مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل و قرآن خوانی آج 2جنوری بروز بدھ کوصبح 10 بجے انکی آبائی رہائشگاہ چک نمبر 76 گ ب ستیانہ روڈ فیصل آباد میں ادا کی جائیگی۔



صدرآصف علی زرداری ، وزیر اعظم را جہ پرویز اشرف،وزیر اطلاعا ت قمر زمان کا ئرہ ،سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، وزیر مملکت سید صمصام علی شاہ بخاری 'ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی ،مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین ،پرویزالہٰی ، ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا' پرنسپل انفارمیشن آفیسر چوہدری محمداعظم، نیشنل پریس کلب کے صدر فاروق فیصل سمیت اخباری مالکان، صحافیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے چوہدری رشید احمد سے تعزیت کی اوردعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔مرحومہ کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت کل جمعرات کو بعد از نماز ظہر اسلام آباد میں چوہدری رشید احمد کی رہائشگاہ پر ہوگی ۔
Load Next Story