اسٹیون اسمتھ انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر
بائیں ٹخنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے 7 سے 10 دن لگ سکتے ہیں
KARACHI:
آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف چیپل ہیڈلی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
اسٹیون اسمتھ کو پاکستان کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں ٹخنے کی انجری کے سبب مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسمتھ کی انجری کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور سلیکٹرز کو سیریز کے لیے نئے کپتان کی نامزدگی کا فوری فیصلہ کرنا ہو گا کیونکہ نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے پہلے ہی آرام دیا جا چکا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : 284 رنز کی شراکت، وارنر اور ہیڈ نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے
اسٹیون اسمتھ نے ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ دیر قبل ہی مجھے آگاہ کیا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز نہیں کھیل پاؤں گا، بائیں ٹخنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے 7 سے 10 دن لگ سکتے ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق ہلکی موچ آئی ہے لیکن صحیح صورتحال ایم آر آئی کے بعد واضح ہو گی۔