آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمنی کی سفیرکی ملاقات

جرمن سفیر نے امن واستحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کوششوں کو سراہا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 27, 2017
جرمن سفیر نے امن واستحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کوششوں کو سراہا، آئی ایس پی آر : فوٹو : آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمنی کی سفیر اینالیپیل نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر اینالیپیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جرمن سفیر نے پاکستان اور خطے میں امن اوراستحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آرمی چیف سے امریکی فوج کے کمانڈر کی ملاقات

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔