پشاوربڑی دہشتگردی سے بچ گیا‘ 80 کلوبارودی مواد ناکارہ

شرپسندوںنے گھرکے باہربارودی موادسے بھراڈرم رکھامگرپولیس کوبروقت اطلاع ہوگئی


Numainda Express January 02, 2013
شرپسندوںنے گھرکے باہربارودی موادسے بھراڈرم رکھامگرپولیس کوبروقت اطلاع ہوگئی فوٹو: فائل

پشاور پولیس نے مقامی لوگوں کی اطلاع پرنواحی علاقے سربنداچینی میں تباہی کابڑا منصوبہ ناکام بنا کر80 کلو بارودی مواد بی ڈی ایس کی مدد سے ناکارہ بنا دیا۔

نواحی علاقہ سربند اچینی میرہ میں رہائش پذیر تاج ولد بہادرجس کا تعلق ذخہ خیل قبائل سے ہے کے گھرکواڑانے کے لیے شرپسندوں نے بارود سے بھرا ڈرم رکھا وہ ریموٹ کنٹرول سے اسے اڑاناچاہتے تھے تاہم اس سے پہلے پولیس کو اطلاع مل گئی، پولیس نے پورے علاقے کوگھیرے میں لے کربی ڈی ایس کواطلاع دی، بی ڈی ایس نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد 80 کلو بارودی مواد ناکارہ بنادیا۔

8

بی ڈی ایس ذرائع کے مطابق اگریہ بارودی مواد پھٹ جاتا تو سیکڑوں خاندان اس سے متاثرہوتے کیونکہ یہ مواد نہ صرف مقدار میں بہت زیادہ تھا بلکہ انتہائی خطرناک تھا'اتنی بڑی مقدارمیں بارودی موادکی اطلاع پر پورے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیااورمقامی لوگ گھرمیں محصورہو کر رہ گئے۔ واضح رہے کہ 5 سال قبل بھی اسی تاج نامی شخص کواہل خانہ سمیت اڑانے کی کوشش کی گئی تاہم اس حملے میں 5 راہ گیر زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں