بھارتی سپریم کورٹ نے گائے کے ذبیحہ پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

ریاستوں پر جبری قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا، بھارتی سپریم کورٹ


ویب ڈیسک January 27, 2017
ریاستوں پر جبری قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا، بھارتی سپریم کورٹ، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: بھارتی سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کی درخواست مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت عظمیٰ نے ملک کی تمام ریاستوں میں گائے کے ذبح پر پابندی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستوں پر جبری قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں مسلم خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی

گزشتہ برس ہائیکورٹ نے بھی اس پابندی سے متعلق سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا تاہم ریاست مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں میں گائے کے گوشت کے 36 ڈیلرز کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد سپریم کورٹ گائے کے ذبح پر پابندی کو چیلنج کرنے پر مجبور ہو گئی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: گائے کھانے والوں کے ہریانہ داخلے پر پابندی کی تجویز

اس سے قبل ایپکس کورٹ کی جانب سے پہلے ہی گائے کی غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے ریاستوں کو حکم نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں