انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا جمہوریت دشمنی کے مترادف ہوگا نواز شریف

اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ،ملک کو بچانے کا واحد راستہ بروقت انتخابات ہیں، کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وفد سے گفتگو


INP January 02, 2013
پختونخوا عوامی ملی پارٹی سربراہ سے اتحادسمیت دیگر امور پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق،چند دنوں تک دونوں کی اہم ملاقات متوقع۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف اور پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے درمیان منگل کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنمائوں کے مابین انتخابی اور سیاسی اتحادسمیت دیگر امور پر مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

آئندہ چند دنوں تک دونوں رہنمائوں کی اہم ملاقات متوقع ہے۔ (ن) لیگ کے صدر میاں نوازشریف کا پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ (ن)لیگ کو 18کروڑ عوام کی حمایت حاصل ہے اس لیے کوئی بھی سازش کامیاب نہیںہو سکتی اور آنے والی حکومت (ن) لیگ او ر پاکستان کے عوام کی ہو گی ۔مسلم لیگ (ن)کے جاری اعلامیہ کے مطابق منگل کو مسلم لیگ (ن)کے صدر میاںمحمد نوازشریف اور محمود خان اچکزئی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ،آئندہ انتخابات 'بلوچستان کی صورتحال کے علاوہ دونوںجماعتوں کے تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ہے ۔

11

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف رندھاوا ' مر کزی جمعیت اہلدیث کے حافظ عبد الکر یم 'حافظ اسامہ اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ ملک میں بروقت شفاف انتخابات ہیں اور جو کوئی بھی انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ڈالے گا وہ جمہوریت دشمنی کے مترادف ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں