تمام مسائل سے جمہوری نظام کے ذریعے نمٹ لینگےوزیراعظم

پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، افغان سرحدپرکسٹم چیک پوسٹیں کھلی رکھنے کی ہدایت


Numaindgan Express January 02, 2013
زرمبادلہ میںاضافہ،مہنگائی میںکمی آئی،ہم آج گندم ایکسپورٹ کررہے ہیں، وفد سے ملاقات۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے ذریعے تمام مسائل سے نمٹ لیں گے جس اندازسے پوری قوم نے ملالہ یوسف زئی اوراس کے ساتھی طالب علموں پربزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے وہ ہماری اقدار،ہماری ثقافت اورہماری زندگی کی حفاظت کے عزم کوظاہرکرتاہے۔

وزیر اعظم نے وزارت قومی ورثہ یکجہتی کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میںمنعقدہ پانچ روزہ '' پاکستان کلچرل ویک فیسٹول''کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میںپایاجانے والاتاریخی ورثہ اپنی مثال اپ ہے حکومت تاریخی اورقدیمی ثقافت کوآئندہ آنے والی نسلوںتک محفوظ بنانے کیلیے موثراقدامات کرے گی،جمہوریت ہماری ثقافت کاایک حصہ ہے ہمارے ہنر مند اور نوجوانوںعظیم ہیں۔

12

قبل ازیںوزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وزارت تجارت کے حکام کوتجارتی تنازعات کے حل کیلئے کونسل کے قیام کی تجویزپیش کرنیکی ہدایت کردی ہے،غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیںاضافہ ہواہے۔اقتصادی اعشاریے مثبت ہیںجمہوری حکومت 5سالہ مدت مکمل کرنے جاررہی ہے مہنگائی کی شرح میںکمی کرنے کے سلسلے میںہم کامیاب رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں