بھارتی قومی ترانےکے دوران چیونگم چبانےوالا کشمیری کرکٹرتنقید کی زدمیں

بھارتی قومی ترانے کے دوران پرویز رسول کے چیونگم چبانے کی وڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔


Sports Desk January 27, 2017
بھارتی قومی ترانے کے دوران پرویز رسول کے چیونگم چبانے کی وڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔ فوٹو ٹوئیٹر

بھارتی قومی ترانے کے دوران چیونگم چبانے پر مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کرکٹر پرویز رسول تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ وہ کانپور میں بھارت کی جانب سے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے۔

گزشتہ روز کانپور میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مقبوضہ وادی سے تعلق رکھنے والے کرکٹر پرویز رسول نے پہلا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ میچ سے قبل بھارتی قومی ترانے کے دوران پرویز رسول کے چیونگم چبانے کی وڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں :بھارتی ٹی20 ٹیم میں پرویزرسول شامل

وڈیو سامنے آنے کے بعد بھارتی شہریوں نے سوشل میڈیا پر خوب بھڑاس نکالی اور انہیں ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ بعض افراد نے کشمیر سے تعلق کی وجہ سے انہیں مبارکباد بھی پیش کرتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔