سلمان خان ہندو یا مسلمان

بالی ووڈ اسٹار نے کالے ہرن کے شکار سے متعلق کیس میں اپنے ہندو یا مسلمان ہونے پر عدالت میں بیان دیا۔


ویب ڈیسک January 27, 2017
بالی ووڈ اسٹار نے کالے ہرن کے شکار سے متعلق کیس میں اپنے ہندو یا مسلمان ہونے پر عدالت میں بیان دیا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے خود کو بیک وقت ہندو اور مسلمان قرار دے دیا۔



بالی ووڈ اسٹار سلمان خان، سیف علی خان، سونالی باندرے اور تبو 18 سال پرانے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار سے متعلق مقدمے میں جودھپور کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان پرجیل جانے کی تلوار لٹکنے لگی



عدالت میں سماعت کے دوران جج کی جانب سے سلمان خان سے کئی سوالات کیے گئے جس پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں بیک وقت ہندو اور مسلمان ہوں اور میں بھارتیہ ہونے کے باعث ایک بھارتی ہوں جب کہ میں بے گناہ ہوں اور مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بالی ووڈ کے سلطان چنکارہ اور کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمات سے بری



واضح رہے کہ 1998 میں فلم ''ہم ساتھ ساتھ ہیں'' کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان سمیت 4 اداکاروں پرکالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |