لانگ مارچ میں شریک نہیں ہونگے انتخابی اصلاحات کے حامی ہیں پرویز الٰہی

شیخ چلی شہبازشریف کی ڈرامے بازی نہیں چلے گی ،خادم اعلیٰ نے لیپ ٹاپ تقسیم کرکے3ارب روپے ضائع کردیے،پریس کانفرنس


News Agencies/Numainda Express January 02, 2013
لاہور: نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ڈپٹی وزیر اعظم اور(ق)لیگ کے مرکزی رہنماچوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں شر یک نہیں ہونگے صرف ان کے انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے کے حمایت کر تے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحادقائم ہے اور آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے،(ن)لیگ نے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کامنصوبہ بنارکھاہے اور شہبا زشر یف2تہائی اکثریت جیب میں ڈال کرکیٹ واک کررہے ہیں ،اگرضمنی انتخابات جیسے عام انتخابات کروانے ہیں توالیکشن کمیشن ابھی سے ہی(ن)لیگ کی2تہائی اکثریت سے کا میابی کااعلان کردے ''شیخ چلی شہبازشر یف''کی ڈرامے بازی نہیں چلے گی،جنگلہ بس سروس پنجاب کاناکام ترین منصوبہ ہے۔

14

منگل کولاہورمیں اپنی رہا ئش گاہ پرپریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی اصلاحات انتہائی ضروری ہے،ضمنی انتخابات میں(ن) لیگ نے دھاندلی کے ریکارڈقائم کیے جو ہم سب کیلیے لمحۂ فکریہ ہے اس لیے میں سمجھتاہوںکہ آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات اور دھاندلی روکنا بہت ضروری ہے ۔انھوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے پونے پانچ سالوں میں عوام کی فلاح کیلیے کوئی منصوبہ شروع نہیںکیاالبتہ رائے ونڈروڈضروربنادی ہے،خادم اعلیٰ لیپ ٹاپ تقسیم کرکے تعلیم کی خدمت نہیںکررہے بلکہ انھوں نے3ارب روپے ضائع کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں