آرمی چیف نے مردم شماری میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی
پاک فوج کے 2 لاکھ جوان مردم و خانہ شماری کے لیے تعینات ہوں گے، ترجمان پاک فوج
KARACHI:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھٹی مردم شماری میں مدد کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا 15 مارچ سے مردم شماری کرانے کا فیصلہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج اب باقاعدہ طور پر ملک کی چھٹی مردم شماری کے لیے نگرانی میں شامل ہوگی جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مردم وخانہ شماری میں مدد کے پلان کی منظوری دے دی جس کے تحت مردم شماری کے لیے پاک فوج کے 2 لاکھ جوان تعینات ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج مردم شماری میں دیگر اداروں کے افراد کے ساتھ تعاون کرے گی جب کہ فوج دوسری سیکیورٹی کی ذمے داریاں بھی اداکرتی رہے گی۔