لیاری سیکٹرکے ہمدردوں کاقتل کھلی بربریت ہےایم کیو ایم

رمضان میں بیگناہ انسانوں کاخون بہانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں، رابطہ کمیٹی


Express Desk July 28, 2012
رمضان میں بیگناہ انسانوں کاخون بہانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں، رابطہ کمیٹی فوٹو ایکسپریس

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے گینگ وارکے جرائم پیشہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیاری بادشاہی روڈ پر لیاری سیکٹر یونٹ 32 کے ہمدردوں محمد زاہداور محمد جبار کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے کو کھلی بربریت قراردیا ہے۔

ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماہ رمضان میں بھی بے گناہ انسانوں کا ناحق خون بہانے والے گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گرد عناصر نہ صرف اسلام بلکہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے شہر میں قتل و غارت گری،بھتہ خوری اوراغوابرائے تاوان کی وارداتوں کاتسلسل کے ساتھ رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے،رابطہ کمیٹی نے شہدا کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہدا کی مغفرت اور سوگواران کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

رابطہ کمیٹی نے صدر،وزیراعظم ،وفاقی وزیرداخلہ ،گورنرووزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ محمد زاہداورمحمد جبار کے قتل کانوٹس لیاجائے اورکارکنان اورہمدردوں کی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گردوںکوگرفتارکرکے کیفر کردارتک پہنچایاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں