بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی پر مشتعل افراد کا حملہ

فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ جے پور کے تاریخی مقام جے گڑھ فورٹ میں جاری تھی کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔


ویب ڈیسک January 27, 2017
فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ جے پور کے تاریخی مقام جے گڑھ فورٹ میں جاری تھی کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ فوٹو:بشکریہ ٹوئٹر

ISLAMABAD: معروف بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی پر فلم ''پدماوتی'' میں حقائق کو مسخ کرنے کے الزام میں مشتعل افراد نے حملہ کردیا۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی فلم ''پدماوتی'' کی شوٹنگ جے پور کے تاریخی مقام جے گڑھ فورٹ میں جاری تھی کہ مقامی ہندو برادری کے مشتعل افراد نے فلم میں تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا اور شوٹنگ روکنے کا مطالبہ کیا تاہم فلم کی شوٹنگ نہ روکنے پر مشتعل افراد نے فلم کے سیٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔



حملہ آوروں نے سیٹ پر موجود فلم کی کاسٹ و کریو سمیت ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کو بھی زدوکوب کیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم کو قابو کیا اور فلم کی شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے رکوا دی ہے۔ مقامی ہندو برادری کی فلم کے سیٹ پر توڑ پھوڑ کے باعث شدید مالی نقصان ہوا جس پر ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔



واضح رہے کہ فلم''پدماوتی'' میں شاہدکپور دپیکا پڈوکون کے شوہر رتن سنگھ ، رنویرسنگھ علاؤالدین خلجی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔