میچ کے دوران باسکٹ بالر کی آنکھ باہرآ گئی 

امریکی پلیئر تکلیف کے باعث زمین پر گر گئے جس کے بعد انھیں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔


Sports Desk January 27, 2017
امریکی پلیئر تکلیف کے باعث زمین پر گر گئے جس کے بعد انھیں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ۔ فوٹو ٹوئیٹر

KARACHI: نیوزی لینڈ بریکرز کیلئے کھیلنے والے امریکی باسکٹ بالر آکل مچل کی آنکھ حریف پلیئر کی انگلی لگنے سے باہر نکل آئی۔

آکلینڈ میں باسکٹ بال میچ کے دوران یہ حادثہ پیش آیا، امریکی پلیئر تکلیف کے باعث زمین پر گر گئے جس کے بعد انھیں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی ریڈیو سے گفتگو میں متاثرہ پلیئر نے کہا کہ انگلی لگنے کے فوراً بعد مجھے اپنی آنکھ ہتھیلی پر محسوس ہوئی تو معاملے کی نزاکت کا احساس ہوا، ایمبولینس میں درد اور آنکھ کی دوا ملنے کے بعد محسوس ہوا کہ آنکھ واپس اپنی جگہ پر آ گئی ہو۔



اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب میں ٹھیک ہوں، دونوں آنکھوں سے دیکھ سکتا ہوں اور جلد کھیل کے میدان میں واپس آؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔