ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل ضمانت پر رہا

امید ہے ہمارے تمام بے گناہ کارکنان جلد رہا ہوں گے، ڈاکٹر فاروق ستار


ویب ڈیسک January 27, 2017
امید ہے ہمارے تمام بے گناہ کارکنان جلد رہا ہوں گے، ڈاکٹر فاروق ستار، فوٹو؛ فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان مخالف نعروں کے کیس میں ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کو ضمانت پر رہا کردیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان مخالف نعروں کے کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل کی زر ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے بعد کنور نوید جمیل نے 22 اگست کے 2 مقدمات میں 20،20 لاکھ اور 3 مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروادیئے جس کے بعد کنور نوید کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کنورنوید اور قمر منصور ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

دوسری جانب کنور نوید کی رہائی کے بعد کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج ہمارے لیے خوشی کا دن ہے کیوں کہ کنور نوید جمیل کی ضمات پر رہائی ہوئی جب کہ ہم انہیں اپنے عارضی دفتر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان پر تمام مقدمات والزامات جھوٹے ہیں، کارکنوں پر ایسی دفعہ لگائی جاتی ہے کہ مقدمہ خصوصی عدالت میں چلا جاتا ہے جب کہ سیکڑوں کارکنوں کی ضمانت کے لیے کیش رقوم فراہم کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا لیکن امید ہے ہمارے تمام بے گناہ کارکنان جلد رہا ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں پر ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

واضح رہے کراچی پریس کلب کے باہر 22 اگست کو متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاجی دھرنے میں ایم کیو ایم کے بانی نے پاکستان مخالف نعرے لگوائے تھے جس کے بعد کنور نوید جمیل سمیت ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں