روشن راستہ
آپ کی زندگی سے جڑے پیچیدہ سوالات کے جوابات۔
لاہور:
عورت حاوی ہوگئی ہے۔۔۔۔
سوال: میرا بیٹا بہت نیک ہے۔ سب کا بہت خیال رکھتا ہے ۔ کچھ عرصے سے یہ ایک عورت کے چکر میں بری طرح پھنس گیا ہے۔ دراصل میرے بیٹے نے رحم کھاکر اُس عورت کو ایک جگہ ملازمت دلوائی تھی۔ وہ عورت شادی شدہ اور بچوں والی ہے۔ اس عورت نے اپنی مجبوریاں اور دکھڑے سناسناکر پہلے تو میرے بیٹے کی ہم دردیاں حاصل کیں پھر وہ اس پر حاوی ہونے لگی۔ اس کی وجہ سے میرا بیٹا اب اپنی بیوی سے بھی ٹھیک طرح بات نہیں کرتا۔
(مسز لودھی۔ فیصل آباد)
جواب: دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ آپ کے بیٹے ، بہو اور ان کے بچوں کو ہمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھیں۔ آمین! اپنی بہو سے کہیں کہ وہ صبح اور شام کے وقت سات سات مرتبہ سورۂ فلق اور سورۂ الناس اور تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کرکے ان پر دم کردیں۔ رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ: لا الہ الا اللّٰہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر، اوّل آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کرکے دم کردیں اور دعا کریں۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔ حسب استطاعت صدقہ بھی کردیں اور چالیس دن تک روزانہ بلاناغہ کچھ نہ کچھ خیرات کرتی رہیں۔
بیماری اور موت کا خوف
سوال: میری عمر پینتیس سال ہے۔ میرے چار بچے ہیں۔ آج سے تین سال پہلے میری ایک عزیزہ کا انتقال ہوگیا تھا۔ جب میں اُن کے گھر گئی اور اُن کے گھر والوں سے اُن کی بیماری کا معلوم کیا تو مجھے چپ سی لگ گئی۔ اب اکثر رات کو اُن عزیزہ کا چہرہ اور ان کے جنازے کا منظر سامنے آجاتا ہے۔ مجھے یہ وہم بھی ہونے لگا ہے کہ میں بھی اُس موذی مرض میں مبتلا ہوگئی ہوں۔ میرے شوہر نے شہر کے بڑے اسپتال سے میرا علاج بھی کروایا لیکن میرا دل مطمئن نہیں ہورہا ہے۔ جیسے ہی وہم بڑھتا ہے طبیعت میں بے چینی بڑھ جاتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ابھی مرجاؤں گی۔
(و۔ چوہدری، چیچہ وطنی)
جواب: صبح اور شام کے وقت اکیس اکیس مرتبہ سورۂ بقرہ کی آیت: انا للّٰہ وانا الیہ راجعونO، تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کرکے پییں اور اپنے اوپر بھی دم کرلیا کریں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اﷲ تعالیٰ کے اسم یاحمید کا ورد کرتی رہا کریں۔
شکی بیوی
سوال: میری شادی میرے ماموں زاد سے ہوئی ہے۔ وہ ایک خوش مزاج اور گھل مِل جانے والے انسان ہیں۔ اُن کی نوجوانی کا دور آزاد ماحول میں بسر ہوا ہے لیکن شادی کے بعد سے اُنہوں نے میری خاطر اپنے آپ کو کافی تبدیل کرلیا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں اُن پر شک کرنے لگی ہوں اور اس شک کی وجہ سے مسلسل پریشان رہتی ہوں۔ میرے شوہر اپنے کام کی وجہ سے مختلف دفاتر اور فیکٹریوں میں جاتے ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ وہاں اچھے برے ہر طرح کے لوگ انہیں ملتے ہوں گے۔ میں ڈرتی ہوں کہ کسی کے بہکانے میں آکر وہ پہلے کی طرح نہ ہوجائیں۔ جب وہ گھر واپس آتے ہیں تو میں ان سے لڑتی جھگڑتی ہوں۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اُنہوں نے گھر سے باہر شادی کرلی ہے۔ میں اپنے شوہر سے بہت محبت کرتی ہوں لیکن اپنے اس شک کی وجہ سے بہت اُلجھن میں ہوں۔
(خ۔ی: نوابشاہ)
جواب: سب کاموں سے فارغ ہوکر رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ سورۂ النحل کی آیت 119اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر تصور کریں کہ آپ اور آپ کے شوہر ایک سرسبز درخت کے نیچے کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ تصور قائم ہوجانے پر خود پر دم کردیں اور شک سے نجات پانے اور باہمی اعتماد کے لیے دعا کریں۔ یہ عمل کم ازکم چالیس روز تک یا نوے روز تک کریں۔ ناغے کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔
اثرات کی وجہ سے بیماری۔۔۔۔۔
سوال: گذشتہ چھے سات سال سے میں اکثر بیمار رہتی ہوں۔ کبھی کوئی تکلیف تو کبھی کوئی مسئلہ۔ اچھے سے اچھے ڈاکٹر کو دکھاچکی ہوں لیکن مستقل شفا نہیں ملی۔ مجھے لگتا ہے کہ کسی نے مجھ پر کچھ کروادیا ہے۔ میرے اس خیال کی وجہ یہ ہے کہ بیمار پڑنے سے پہلے مجھے گندے گندے خواب نظر آتے ہیں۔ میں خواب میں بہت ساری چھپکلیاں یا روتی ہوئی بلیاں دیکھ لوں تو اس خواب کے تین چار دن کے اندر اندر میں لازماً بیمار پڑ جاتی ہوں۔ اس بیماری میں دس بارہ دن بستر پر رہنا پڑتا ہے۔ میرے شوہر اور بچے میرا بہت خیال رکھتے ہیں، لیکن اپنی مسلسل بیماری کی وجہ سے میں ان کی کوئی خدمت نہیں کرپارہی۔
(شاہدہ : لاہور)
جواب: حسد یا بُرے اثرات کی وجہ سے صحت کے مسائل ہوجائیں تو صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورہ حشر (59)کی آیت 24 تین تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کرکے پییں اور اپنے اوپر بھی دم کرلیں۔ عشاء کے فرض اور سنتیں وقت پر ادا کریں۔ وتر رات سونے سے پہلے پڑھیں۔ رات سونے سے پہلے وتر پڑھ کر گیارہ مرتبہ درودشریف، اکتالیس مرتبہ سورہ الاعراف کی (7)کی آیت 189 اس کے بعد تین مرتبہ سورہ فلق اور تین مرتبہ سورہ الناس پڑھیں اور آخر میں گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے پییں اور تھوڑا پانی اپنے ہاتھوں میں لے کر چہرے، سینے اور پیٹ پر چھڑک لیں۔ اس کے بعد اپنے ہاتھوں پر تین مرتبہ دم کرکے چہرے، سینے اور پیٹ تک پھیرلیں۔ اس کے بعد دو رکعت نمازِ نفل ادا کریں۔ نفل کے بعد برے اثرات سے نجات اور شفا پانے کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔ ناغے کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔
دوسری بیوی کے مسائل
سوال: میری شادی میرے پھپھو کے بیٹے سے اُس کی پہلی بیوی کے انتقال کے پانچ ماہ بعد ہوئی۔ میری عمر اڑتیس سال ہے۔ شوہر کی پہلی بیوی سے تقریباً چھے سال کی بیٹی اور چار سال کا بیٹا ہے۔ شوہر کا رویہ شروع سے ہی اچھا نہیں تھا۔ میں احساسِ کمتری کا شکار ہوگئی۔ اپنے فیصلے پر اب حد سے زیادہ پچھتارہی ہوں۔ ہر وقت غنودگی، مایوسی اور اُداسی چھائی رہتی ہے۔ ذہن میں منفی خیالات بہت آتے ہیں۔ میں یکسوئی چاہتی ہوں۔ مگر کوئی کام ڈھنگ سے اور دل جمعی سے نہیں کرپاتی۔ اب میں پریگننٹ ہوں۔ اپنے ہونے والے بچے اور شوہر کے پہلے بچوں کی تربیت اچھی طرح کرنا چاہتی ہوں ان حالات میں مجھے کیا کرنا چاہیے۔
(ف۔ رامے: ساہیوال)
جواب: آپ کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ آپ کے پھوپھی زاد نے اپنی بیوی کے انتقال کے چند ماہ بعد آپ سے شادی صرف اپنے لیے نہیں بل کہ اپنے بچوں کی پرورش میں مدد کے لیے کی ہے۔ شوہر کے دل میں اپنی جگہ بنانے کے لیے آپ کو کافی وقت لگ سکتا ہے۔ اﷲ نے آپ پر کرم کیا اور اب آپ خود بھی ماں بننے والی ہیں۔ آپ ان دونوں بچوں کو خوشی خوشی یہ باور کروائیں کہ ہمارے ہاں ایک نیا بے بی آنے والا ہے۔ بیٹی اور بیٹے کو خوشی خوشی بتائیں کہ تم باجی اور بھیا بننے والے ہو۔ تم دونوں اسے گود میں لینا، اسے پیار کرنا اس کے ساتھ خوب کھیلنا۔ جیسے جیسے یہ دونوں بچے آپ سے مانوس ہوتے جائیں گے۔ آپ کے شوہر کی توجہ بھی آپ کی طرف زیادہ سے زیادہ ہوتی جائے گی۔
احساسِ کمتری سے نجات اور خوداعتمادی میں اضافہ کے لیے رات سونے سے پہلے 101مرتبہ یا اﷲ ُگیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء یاحی یاقیوم کا ورد کرتی رہا کریں۔
امریکی داماد کی باتیں
سوال: میری بیٹی کی شادی میری بہن کے بیٹے سے ہوئی ہے۔ میرا یہ بھانجا امریکا میں رہتا ہے۔ رشتے کے وقت اس نے اپنے والدین کو اور ہمیں یہ بتایا تھا کہ شادی کے چند مہینوں بعد اپنی دلہن کو امریکا لے جاؤں گا۔ اب شادی کو سات سال ہونے والے ہیں مگر میری بیٹی ابھی تک یہیں ہے۔ داماد ہر سال ایک ماہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پاکستان آجاتا ہے۔ بیٹی کے دو بچے بھی ہوئے ہیں ایک بیٹا اور بیٹی۔ ہر ٹرپ پر وہ یہی کہتا ہے کہ پیپرز مکمل نہیں ہورہے ۔ میری بیٹی اور ہم سب بہت پریشان ہیں۔ میری بہن اور بہنوئی دونوں کا گذشتہ دو برسوں میں انتقال ہوگیا ہے۔
(عقیلہ: لاہور)
جواب: اپنی بیٹی سے کہیں کہ رات سونے سے پہلے 101مرتبہ سورئہ مریم کی آیت:
کٓھٰیٰعٓصٓOگیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کرکے دم کردیں اور دعا کریں ۔ یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔ ناغے کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔
رشتے سے انکار کرنے پر۔۔۔۔۔
سوال: تین ماہ پہلے ہمارے ایک جاننے والے اپنے بیٹے کا رشتہ لے کر آئے تھے۔ ان لوگوں کے ہاں ایک تو تعلیم کم ہے دوسرے ان کے خاندان کے کئی لڑکے بُری صحبت رکھتے ہیں۔ مہذّبانہ طریقے سے انہیں منع کردیا گیا۔ دوسرے دن اُن کی بیگم نے ہماری والدہ کو فون کرکے رشتے کی دوبارہ بات کی اور کہا کہ میں دیکھتی ہوں کہ تم میرے بیٹے کے علاوہ کسی اور سے اپنی بیٹی کی کیسے شادی کرتی ہو؟ ہم لوگوں نے ان کی اس بات کو سیریس نہیں لیا ۔ اس بات کے تقریباً ایک ماہ بعد ایک رات کو سوتے میں مجھے ایسا لگا کہ کسی نے میرے پاؤں کے انگوٹھے کو پکڑ کر زور سے کھینچا ہے۔ اس کے بعد سے ہفتے میں دو تین دن ایسا ضرور محسوس ہوتا ہے کہ کوئی میرے کمرے میں چل رہا ہے۔ کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی میرے چہرے پر جھکا ہوا ہے۔ اب دو ہفتے سے میرے دونوں ہاتھوں کی کلائیوں اور گردن پر ایسے نشان پڑ جاتے ہیں جیسے کسی نے ناخن سے کھرچا ہو۔ جب وہ چیز مجھے محسوس ہوتی ہے تو میرا جسم بالکل ساکت ہوجاتا ہے۔ والدہ نے ایک دو جگہ معلوم کرایا تو اُنہوں نے کہا کہ اس لڑکی پر سخت قسم کا سفلی عمل کروایا گیا ہے۔
(سائرہ: کراچی)
جواب: آپ صبح نہار منہ اور شام کے وقت سات سات مرتبہ: سورئہ فلق، سورئہ الناس اور تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر پانی پر دم کرکے پییں اور اپنے اوپر بھی دم کرلیا کریں اور اپنے کمرے کے چاروں کونوں میں بھی دم کردیا کریں۔ رات سونے سے پہلے 101مرتبہ: لاالہ الا اﷲ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمد ان اﷲ علی کل شیًٔ قدیر۔ گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔ یہ عمل کم از کم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔ صبح اور شام کے وقت ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پییں، چند ہفتوں کے لیے ہر قسم کے گوشت سے پرہیز کریں اور نمک کم سے کم استعمال کریں۔ حسبِ استطاعت صدقہ بھی کردیں اور ہر جمعرات یا جمعہ کے روز کم از کم اکیس روپے خیرات کردیا کریں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء یا حفیظ یا سلام کا ورد کرتی رہیں۔ اﷲ سے دعا ہے کہ آپ کو بد اثرات سے جلدازجلد نجات ملے اور آئندہ کے لیے ہر قسم کی منفی چیزوں سے حفاظت ہو۔
ذیابیطس کا دیسی علاج
سوال: میری عمر پینتالیس سال ہے۔ پانچ سال سے میں شوگر کی مریضہ ہوں۔ ڈاکٹروں کی دوائیں پابندی سے کھارہی ہوں۔ اب گذشتہ چار ماہ سے شوگر کنٹرول نہیں ہورہی ہے جب کہ میں پرہیز بھی بہت کرتی ہوں۔ ڈاکٹر نے دو تین مرتبہ دوائیں تبدیل بھی کی ہیں لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑ رہا ہے۔ میں اس تکلیف کی وجہ سے بہت کم زوری محسوس کررہی ہوں۔ گھر کے کام صحیح طور پر انجام نہیں دے سکتی۔ آپ کوئی دیسی نسخہ بتادیں جس سے میری شوگر ختم ہوجائے۔
(خ۔ ملک: سرگودھا)
جواب: محترم بہن! ایسا کوئی دیسی نسخہ میرے علم میں نہیں ہے جس سے ذیابیطس کی بیماری ٹھیک ہوجائے۔ البتہ بعض دیسی نسخوں کے بارے میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کا استعمال نان انسولین ذیابیطس میں کسی حد تک مفید ہے۔ تاہم اگر مرض کی نوعیت ایسی ہوجائے جہاں انسولین لینا ضروری ہو تو پھر مریض کو اس سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔ کلرتھراپی کے اصولوں کے مطابق بینگنی رنگ ذیابیطس میں مفید ہے۔ ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ بینگنی شعاعوں میں تیار کردہ پانی صبح نہار منہ اور شام کے وقت اور زرد شعاعوں میں تیار کردہ پانی دوپہر اور رات کھانے سے قبل ایک پیالی پییں۔ ذیابیطس میں دارچینی کا استعمال بھی مفید ہے۔ آپ اچھی قسم کی دار چینی لے کر گھر میں اس کا سفوف بنالیں۔ یہ سفوف روزانہ صبح نہار منہ ایک چوتھائی ٹی اسپون استعمال کریں۔ روزانہ دو ڈھائی کلومیٹر پیدل بھی ضرور چلیے۔
بیوی کے ہاتھوں پٹائی
سوال: میری شادی کو گیارہ سال ہوئے ہیں۔ میرے چھے بچے ہیں۔ پہلے ہم پنجاب میں گاؤں میں رہتے تھے۔ میری بیوی اور میری والدہ میں بہت ان بن رہتی تھی۔ وہ میرے ساتھ بھی بہت بدتمیزی سے پیش آتی تھی۔ روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر میں کراچی چلا آیا۔ یہاں جلد ہی اچھا کام مل گیا اور میں نے اپنے بیوی بچوں کو گاؤں سے یہاں بلوالیا۔ میری بیوی کھانا بہت اچھا بنالیتی ہے اسے چند ماہ بعد ایک گھر میں کھانے پکانے کی اچھی نوکری مل گئی۔ کراچی آکر مالی لحاظ سے تو ہم کافی خوشحال ہوگئے مگر میرے ساتھ بیوی کے رویے میں کوئی فرق نہیں پڑا بل کہ نوکری ملنے کے بعد سے تو اس کا رویہ مزید خراب ہوگیا ہے۔ پہلے تو ہمارے درمیان جھگڑا زبانی کلامی ہوتا تھا اب تو وہ مجھ پر ہاتھ بھی اُٹھانے لگی ہے۔ میں سمجھتا تھا گاؤں چھوڑ کر شہر چلے جانے سے میری بیوی مجھ سے اچھی طرح بات کرنے لگے گی لیکن یہاں آکر تو اپنی بیوی کے ہاتھوں میری پٹائی بھی ہورہی ہے۔ ہمارے درمیان فاصلے بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ یوں سمجھیے جیسے ایک گھر میں دو اجنبی رہ رہے ہیں۔
(نام شائع نہ کریں۔ کراچی)
جواب: میرے بھائی! اگر کسی خاتون کی طرف سے یہ مسئلہ ہوتا کہ ان کا شوہر ان پر ہاتھ اُٹھاتا ہے میں تو اسے مرد کی کم ظرفی اور بزدلی قرار دیتا اور اس عورت کے حالات کی بہتری کے لیے اﷲ تعالیٰ سے دعا کرتا۔ عورت کے ہاتھوں مرد کی اس کے اپنے گھر میں پٹائی ہورہی ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ مرد مختلف تقاضے ٹھیک طرح ادا نہیں کر رہا۔ آپ کی بیگم کا آپ کو مارنا پیٹنا درحقیقت آپ کی بعض کم زوریوں اور غیرذمہ دارانہ روش کے خلاف ایک احتجاج ہے۔ اگر آپ ان کے جذبات کو ٹھیک طور پر سمجھتے اور ان کی آسودگی کا سبب بنتے تو وہ آپ کے ساتھ گاؤں میں بھی خوش رہتیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو اپنی صحت کی طرف توجہ دینے اور بحیثیت سربراہ خاندان اپنی ذمہ داریوں کی بہتر طور پر ادائیگی کے اہتمام کی ضرورت ہے۔ ایسا نہ کیا گیا تو اندیشہ ہے کہ کسی دن آپ کی اہلیہ گھر سے باہر بھی اپنا غصہ آپ پر اُتارنے لگیں گی۔