لاہور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

اقبال ٹاؤن كے علاقے ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور ڈھائی لاکھ کیش سمیت زیورات بھی لے گئے۔


ویب ڈیسک January 28, 2017
اقبال ٹاؤن كے علاقے ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور ڈھائی لاکھ کیش سمیت زیورات بھی لے گئے۔ فوٹو؛ فائل

شہر میں چوری اور ڈكیتی كی متعدد وارداتوں میں ڈاكوؤں اور چوروں نے شہریوں كولاكھوں روپے مالیت كی نقدی اور زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم كردیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق سمن آباد كے علاقے میں ڈاکو ایک فیملی كو یر غمال بنا كر4 لاكھ كی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ كر فرار ہوگئے۔ اقبال ٹاؤن كے علاقے میں گھر میں تین ڈاكو گھس آئے اور اہل خانہ كو یرغمال بنا كر 2 لاكھ 55 ہزار كی نقدی اورزیورات لے گئے، باٹا پور كے علاقے میں 2 ڈاکوؤں نے گھر سے فیملی كو یر غمال بنا كر 2 لاكھ 30 ہزار كی نقدی اور موبائلز چھین كر فرار ہو گئے۔

ادھر مسلم ٹاؤن كے علاقے میں كامران نامی شخص سے ایک لاكھ كی نقدی، لٹن روڈ كے علاقے میں ایک فیملی سے 80 ہزار نقدی اور موبائل فون، ،سرور روڈ میں ایک شخص سے 73 ہزار اور نواب ٹاؤن میں بھی ایک شخص سے 75 ہزار كی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔