وزیراعظم نے محمد زبیر عمر کو سندھ کا گورنر بنانے کا عندیہ دے دیا

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل بھی اس دوڑمیں ابھی شامل ہیں۔


INP January 28, 2017
صدرممنون کی خواہش تھی کہ سابق سینیٹرخواجہ قطب الدین کو گورنر بنایا جائے تاہم وہ اس دوڑسے آؤٹ ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر عمر کو سندھ کا گورنر تعینات کرنے پر اتفاق کرلیا اور اس کا باقاعدہ اعلان اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کووزیراعظم نوازشریف نے محمد زبیر کو سندھ کا گورنر بنانے کا عندیہ دیدیا ہے تاہم آئندہ چند روز میں ان کی بطور گورنر تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کا نام وزیرخزانہ اسحق ڈارنے تجویز کیا جبکہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل بھی اس دوڑمیں ابھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدرممنون کی خواہش تھی کہ سابق سینیٹرخواجہ قطب الدین کو گورنر بنایا جائے تاہم وہ اس دوڑسے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعیدالزماں صدیقی کی وفات کے بعد سے اس عہدے پر اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنرسندھ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں