2015ء کے بعد زکوٰۃ صوبائی حکومتیں جمع کریگی خورشید شاہ

سارے معاملات طے پاگئے، وزیراعلیٰ سندھ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو


Express Desk July 28, 2012
سارے معاملات طے پاگئے، وزیراعلیٰ سندھ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو, فائل فوٹو

وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 2015ء تک زکوٰۃ جمع کرے گی جس کے بعد چاروں صوبے اپنی اپنی زکوٰۃ جمع کریں گے۔ یہ بات انہوں نے نیو سندھ سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا کہ زکوٰۃ جمع کرنے کے سلسلے میں وفاق اور صوبوں کے درمیان معاملات طے کرنے کیلیے گزشتہ سال سے اجلاس منعقد ہو رہے ہیں اس سلسلے میں تین صوبوں نے اس بات پر اپنی رضامندی ظاہر کر دی تھی کہ زکوٰۃ وفاقی حکومت جمع کرے جبکہ اس سلسلے میں سندھ کو تحفظات تھے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سارے معاملات طے کرلیے گئے ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت 2015ء تک زکوٰۃ جمع کرے گی اس کے بعد زکوٰۃ صوبے جمع کریں گے۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو اس سلسلے میں جو تحفظات ہیں وہ دور کر دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق کی جانب سے اداروں کی صوبوں کو منتقلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور جو کچھ چھوٹے مسئلے رہ گئے ہیں وہ آرٹیکل 144کے تحت اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کی جانے والی قرارداد کے ذریعے حل کئے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں