عام انتخابات سے متعلق سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس جاری
اگر آزادانہ الیکشن نہ ہوئے تو سب سے زیادہ نقصان سیاسی جماعتوں کو ہو گا۔ چیف الیکشن کمشنر
عام انتخابات سے متعلق سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کے لئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس جاری، اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ انتخابات کی راہ میں امن وامان کا قیام واحد مسئلہ ہے۔
چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیرصدارت اجلاس میں دفاع، خارجہ ، اسٹیبلشمنٹ کے سیکریٹریز، چاروں چیف سیکریٹریز، آئی جی ایف سی اورڈی جی رینجرز سمیت اعلیٰ حکام شریک ہیں۔
چیف الیکشن کمشنرنےاجلاس میں کہا ہے کہ اگر امن کی صورتحال بہتر رہی تو تو کوئی وجہ نہیں کہ الیکشن شفاف نہ ہوں، سیکیورٹی ادارے امن کے قیام کے لئے تجاویز دیں، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کے دوران الیکشن کمیشن کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
فخر الدین جی ابراہیم نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک فوجی تعینات ہو جو نتائج کے اعلان تک وہاں رہے، انہوں نے کہا کہ اگر آزادانہ الیکشن نہ ہوئے تو سب سے زیادہ نقصان سیاسی جماعتوں کو ہو گا۔