کرپشن کیس شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھرمعطل

احتساب عدالت نے شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی روک دی


ویب ڈیسک January 28, 2017
سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی 31 جنوری تک ضمانت منظور کی تھی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنسزمیں سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر معطل کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران انعام اکبر، سید منیراورمنیر الطاف میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرنے پر ان کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر معطل اور انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی روک دی۔ کیس کی مزید سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن متحدہ عرب امارات میں ہیں اوران کے وکیل کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن انتہائی علیل ہیں جس کی وجہ سے وہ نہیں آسکتے، جس پرسندھ ہائیکورٹ نے ان کی 31 جنوری تک ضمانت منظور کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں