کھیوڑہ میں فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا یوسی چیئرمین اور کونسلرجاں بحق

فائرنگ کا واقعہ سیاسی عداوت اور دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 28, 2017
لاشوں کو چواں سیداں ڈسٹرکٹ ہید کواٹر پہنچا دیا گیا ہے، پولیس حکام : فوٹو : فائل

PESHAWAR: کھیوڑہ میں سیاسی مخالفین نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے مسلم لیگ ن کے یو سی چیئرمین اور کونسلر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کے علاقے کھیوڑہ میں سیاسی مخالفین کی فائرنگ سے یونین کونسل ڈنڈوٹ کے (ن) لیگی چئیرمین راجا ماجد اور یوسی کونسلر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجا ماجد علاقے میں کسی عزیز کے گھر تعزیت کے لئے گئے ہوئے تھے، اس دوران ان کی سیاسی مخالفین سے تلخ کلامی ہوگئی اور بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچی، اسی دوران مخالفین میں شامل عمران نامی شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راجا ماجد، یو سی کونسلر اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلیئے ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم کو روانہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |