راولپنڈی اوراسلام آباد میں شدید دھند ایئرپورٹ پروازوں کے لئے بند

اندرون ملک اور بیرون ممالک پروازوں کا شیڈ ول متاثر ہو ا ہے جبکہ مسافرو ں کو حتمی صورتحال ابھی نہیں بتا ئی جا سکتی،حکام


ویب ڈیسک January 02, 2013
شدید دھند کے باعث اندرون ملک اور بیرون ممالک پروازوں کا شیڈ ول متاثر ہو ا ہے،حکام فوٹو :فائل

را ولپنڈی ،اسلام آباد میں شدید دھند کی وجہ سے بے نظیر ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہواجبکہ اندرون و بیرو ن ملک سے آنے جا نے والی پروازوں کو رو ک دیا گیا ۔

جڑواں شہروں میں شدید دھندسےجہاں سڑکوں پرٹریفک کی روانی متاثرہوئی ، وہاں بے نظیر ایئرپورٹ بھی پروازوں کے لئے بند کردیا گیا، ایئر پو رٹ انکوائری کے مطابق دبئی ،کو یت اور دیگر ممالک سے آنے والی پروازوں کو لاہور کی طر ف مو ڑ دیا گیا۔

ایئر پورٹ حکام کا کہناہے کہ شدید دھند کے باعث اندرون ملک اور بیرون ممالک پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں