بابراعظم کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ آل راؤنڈربنانے کی تیاریاں

پی سی بی نے بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے


Sports Reporter January 28, 2017
پی سی بی نے بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے: فوٹو: فائل

بابر اعظم کو بیٹنگ میں کامیابی کے بعد بولنگ میں بھی آزمایا جائے گا، انھوں نے برسبین میں آئی سی سی لیب میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دے دیا۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق بابراعظم قومی انڈر19 کی قیادت کرچکے ہیں اور آف سپن بولنگ بھی کرتے رہے لیکن ایکشن مشکوک ہونے کی وجہ سے انہیں بولنگ سے روک دیا گیا تھا۔ اب پی سی بی نے بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی آفیشل کے مطابق بابر اعظم نے ایڈیلیڈ سے برسبین جا کر آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیب میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا جس کی رپورٹ 15 دن تک موصول ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ بابراعظم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 282 رنز بنا کر آئی سی سی رینکنگ میں پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں