ویمنز بگ بیش کا پہلا ٹائٹل سڈنی سکسرز کے نام

پرتھ اسکوچرز کی ٹیم 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 117 رنز بنا سکی

پرتھ اسکورچرز کی ٹیم 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  7 وکٹوں پر 117 رنز ہی بنا پائی : فوٹو : اے ایف پی 

NORTH WAZIRISTAN:
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ہونے والے پہلے ویمنز بیگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے پرتھ اسکوچرز کو مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔


آسٹریلیا میں ہونے والا ویمنز بگ بیش لیگ کا پہلا ٹائٹل سڈنی سکسرز نے اپنے نام کر لیا۔ پرتھ اسکوچرز کی ٹیم 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 117 رنز بنا سکی۔ سارہ ایلی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پرتھ اسکوچرز نے ٹاس جیت کر سڈنی سکسرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، سکسرز نے قائم مقام کپتان الیسا ہیلی کے 40، ماریزانے کیپ کے 34 اور اشلیگ گارڈنر کے 21 رنز کی بدولت 5 وکٹوں پر 124 رنز بنائے۔ آنیا شربسول نے 2 جبکہ پیپا کلیئری، ایما کنگ، سوزی بیٹس اور ہیتھر گراہم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پرتھ اسکورچرز کی ٹیم 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکسرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے 7 وکٹوں پر 117 رنز ہی بنا پائی، کیتھرائن برنٹ 35، نکول بولٹن 34، الائس ولانی 23 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہیں۔ سکسرز کی پیسر سارہ ایلی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 19 ویں اوور میں یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں حاصل کرنے سمیت مجموعی طور پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کم گارتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story