کراچی عائشہ منزل دھماکے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا

تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بم موٹرسائیکل کی سیٹ کے نیچے لگایا گیا تھا۔


ویب ڈیسک January 02, 2013
تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بم موٹرسائیکل کی سیٹ کے نیچے لگایا گیا تھا۔ فوٹو اے پی پی

عائشہ منزل کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں کوئی اہم پیشرفت نہ ہوسکی، واقعہ کا مقدمہ بھی تاحال درج نہیں کیا گیا۔

آج صبح ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نےجائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے، تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بم موٹرسائیکل کی سیٹ کے نیچے لگایا گیا تھا جبکہ دھماکے میں 5 کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے جبکہ سی آئی ڈی، ایس آئی یو اور دیگر ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں