عمران خان کا شاہد آفریدی کو ڈھلتی عمر کا طعنہ

ورزش انسان کو جلد بوڑھا ہونے سے بچاتی ہے شاہد آفریدی کو دیکھ لیں ، عمران خان

ورزش انسان کو جلد بوڑھا ہونے سے بچاتی ہے، عمران خان۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ڈھلتی عمر کا طعنہ دے دیا۔

عمران خان پشاور کا دوسری انڈر 23 خیبر پختونخوا گیمز ٹرافی کی رونمائی کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورزش انسان کو بوڑھا ہونے سے روکتی ہے اور خصوصاً اس وقت جب انسان کی عمر ڈھلتی ہے تو اس وقت انسان کو اس کا اندازہ ہوتا ہے، اس موقع پر عمران خان نے ہال میں موجود شاہد آفریدی کو پکارتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کو دیکھ لیں ، جس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ میں شرکت سے معذرت کرلی

عمران خان نے کھیلوں پر خصوصی توجہ دینے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کا شہباز شریف سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ اس موقع پر بھی عمران خان نے ہال میں موجود افراد سے بہترین وزیراعلیٰ کا پوچھا اور ایک بار پھر شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ لو۔

 
Load Next Story