توقیر صادق فرار ہوگیا مگر کسی ایئرپورٹ پر ریکارڈ موجود نہیں سپریم کورٹ

توقیر صادق گرفتار نہیں ہوا تو لوگ لوٹ مار کرتے رہیں گے, جسٹس جواد


ویب ڈیسک January 02, 2013
سال گزر گیا مگر توقیر صادق کی گرفتاری کے حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا. جسٹس جواد، فوٹو فائل

ISLAMABAD: سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے ملزم ڈھاکا فرار ہوگیا مگر کسی ایئرپورٹ پران کا ریکارڈ موجود نہیں۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت قائم مقام آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ توقیر صادق ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے ان کے پاس دو پاسپورٹ ہیں وہ دبئی سے کھٹمنڈو اور وہا ں سے ڈھاکا فرار ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا عجیب بات ہے کہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر ان کا ریکارڈ موجود نہیں، ایک شخص نے قوم کے 82 ارب روپے لوٹ لیے اور پھر ان کی تلاش پر نئے سرے سے عوام کے خون پسینے کی کمائی خرچ کرنا پڑ رہی ہے۔

جسٹس جواد نے کہا کہ اگر توقیر صادق گرفتار نہیں ہوا تو لوگ لوٹ مار کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ سال گزر گیا مگر توقیر صادق کی گرفتاری کے حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں