ڈیرہ اسماعیل خان عاشورہ بم دھماکوں میں ملوث ملزمان میڈیا کے سامنے پیش

ملزموں کے قبضےسے خودکش جیکٹیں، ٹائمر، ریموٹ کنٹرول، فیوز، ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔


ویب ڈیسک January 02, 2013
ملزموں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکرجھنگوی سے ہے، ملزموں نے دہشت گردی کے 11 واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ڈی آئی جی ۔ فوٹو فائل

عاشورہ بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔

ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان قاضی جمیل الرحمان نے پریس بریفنگ میں بتایا گرفتار دہشت گردوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملزموں کوٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتارکیا گیا جن کے قبضےسے خودکش جیکٹیں، ٹائمر، ریموٹ کنٹرول، فیوز، ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

قاضی جمیل الرحمان نے بتایا کہ ملزموں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکرجھنگوی سے ہے، ملزموں نے دہشت گردی کے 11 واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ڈی آئی جی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے وزیرستان میں تربیت حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |