کراچی میں منگھوپیر سے خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشتگرد گرفتار سی ٹی ڈی

دہشت گرد اندرون سندھ میں خود کش حملوں میں ملوث ہیں،ایس ایس پی سی ٹی ڈی


Sports Desk January 28, 2017
دہشت گرد اندرون سندھ میں خود کش حملوں میں ملوث ہیں،ایس ایس پی سی ٹی ڈی، فوٹو؛ فائل

سی ٹی ڈی نے منگھوپیر سے خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی پرویز چانڈیو کے مطابق دہشت گرد اندرون سندھ خود کش حملوں میں ملوث ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں