پشاور 2012 میں دھماکوں سے 161 افراد جاں بحق اور507 زخمی ہوئے
دھماکوں کے نتیجے میں 121 شہری اور 40 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 421 شہری اور 86 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے
2012 کے دوران دھماکوں کے نتیجے میں 161 افراد جاں بحق اور 507 زخمی ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق 2012 کے دوران پشاور میں 166 بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 121 شہری اور 40 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 421 شہری اور 86 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے، دھماکوں سے پولیس کے 32، فرنٹئیر کانسٹبلری کے 7 جوان شہید جبکہ پولیس کے 61، فرنٹئیر کانسٹبلری کے 21 اور فرنٹئیر کور کے 4 جوان زخمی ہوئے۔
گذشہ سال دہشت گردوں نے 71 مرتبہ پولیس کو نشانہ بنایا جبکہ 35 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 16 زخمی ہوئے، مقابلوں کے دوران 13 ڈاکو ہلاک اور 13 گرفتار کئے گئے۔
ریکارڈ کے مطابق شہرمیں قتل کے 601، اقدام قتل کے 604، اغواء کے 75 جبکہ اغواء برائے تاوان کے 35 مقدمات درج کرائے گئے جبکہ 24 مغوی افراد کو بازیاب کرایا گیا۔
پشاور میں کار چوری کی 111، موٹر سائیکل چوری کے 81 جبکہ جرائم کے دیگر 2109 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق گذشتہ سال 20 دہشت گر د مارے گئے جبکہ 22 دہشت گردوں اور 1319 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔