بولٹ نے ایک اولمپک گولڈ میڈل واپس کردیا

اس صورتحال پر قطعی خوش نہیں ہوں، مجھے مجبوراً اپنا ایک گولڈ میڈل واپس کرنا پڑا،یوسین بولٹ


Sports Desk January 28, 2017
اس صورتحال پر قطعی خوش نہیں ہوں، مجھے مجبوراً اپنا ایک گولڈ میڈل واپس کرنا پڑا،یوسین بولٹ

جمیکا کے سپر اسٹار اسپرنٹر یوسین بولٹ نے اپنا ایک اولمپک گولڈ میڈل واپس کردیا جو انھوں نے بیجنگ گیمز 2008 کے 100x4 میٹر ریلے میں حاصل کیا تھا۔

فاتح جمیکن ٹیم کے ایک ممبر نیستا کارٹر کا ڈوپ ٹیٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان سب کو میڈل سے محروم ہونا پڑا۔ یوسین بولٹ نے کہاکہ میں اس صورتحال پر قطعی خوش نہیں ہوں، مجھے مجبوراً اپنا ایک گولڈ میڈل واپس کرنا پڑا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :یوسین بولٹ ایک گولڈ میڈل سے محروم

انھوں نے واضح کیا کہ اگر کارٹر نے فیصلے کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی اور ضرورت پڑی تو وہ مالی امداد سے گریز نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |