جمہوریت کا پہیہ پٹڑی سے اترنے نہیں دیں گےنوازشریف
قوم کو امپورٹڈ سیاستدانوں کی ضرورت نہیں، عوام اس قسم کی شعبدہ بازیوں سے تنگ آچکے ہیں
MUZAFFARABAD:
صدرمسلم لیگ(ن)نوازشریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کا پہیہ پٹڑی سے اترنے نہیں دیں گے۔
مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سمیت پارٹی کےدیگررہنماوں نےشرکت کی۔اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، پارٹی امور، آئندہ عام انتخابات اورپارٹی کے منشور سمیت دیگر امور زیر غور آئے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے حوالے سے معاملات پر بھی غور کیاگیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عوام کو امپورٹڈ سیاستدانوں کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس قسم کی شعبدے بازی سے تنگ آچکی ہے۔
اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ لانگ مارچ کی آڑ میں کسی کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔