سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست واپس کردی

سابق وزیراعظم نےنااہلی کے خلاف ڈاک کے ذریعہ درخواست سپریم کورٹ بھجوائی تھی۔

سابق وزیراعظم نےنااہلی کے خلاف ڈاک کے ذریعہ درخواست سپریم کورٹ بھجوائی تھی۔ فوٹو : فائل

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے خلاف نظرثانی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔


سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں اپنی نااہلی کے خلاف ڈاک کے ذریعہ درخواست سپریم کورٹ بھجوائی تھی، جواب میں رجسٹرار آفس نے درخواست کو زائد المعیاد قرار دیتے ہوئے اعتراض لگایا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو نظرثانی کی درخواست اپنے وکیل کے ذریعہ دائر کرنا چاہیے تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story