25 ہزار کا اسمارٹ فون رکھنے والا بھکاری

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا بھکاری اپنے 25 ہزار کے اسمارٹ فون پر فیس بک کے ذریعے دوستوں سے گپ شپ بھی کرتا ہے۔


ویب ڈیسک January 28, 2017
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا بھکاری اپنے 25 ہزار کے اسمارٹ فون پر فیس بک کے ذریعے دوستوں سے گپ شپ بھی کرتا ہے۔ اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

لاہور: گوجرانوالہ میں اسمارٹ فونز کا بخار بھکاریوں کو بھی چڑھ گیا اور کام دھندے میں بریک آئے تو موبائل فون اٹھاکر فیس بک پر گپ شپ لگاتے ہیں۔

انٹرنیٹ کے دور میں اسمارٹ فونز نے بھکاریوں کو بھی اسمارٹ بنادیا ہے گوجرنوالہ کا خیرالله جو معذوری کی بناء پر بھیک مانگ کر گزارا کرتا ہے لیکن یار دوستوں سے رابطے کی بات ہو توفیس بک سے کم کام نہیں چلتا، خیراللہ نے کوئی دو، چار ہزار کا نہیں، بلکہ پورے 25 ہزار کا اسمارٹ فون خرید رکھا ہے، بھیک مانگنے کے دوران فارغ وقت مل جائے تو وہ انٹرنیٹ کی دنیا میں کھوجاتا ہے، خیراللہ کی فنکاری ایکسپریس نیوز نے پکڑی توجھٹ سے موبائل جیب میں ڈال لیا، اور شرماتے ہوئے ہنسنے لگا، گوجرانوالہ کے اسمارٹ بھیک منگے کی حرکت سے لگتا ہے کہ پاکستانی جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال میں کسی سے پیچھے نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں