اسٹیٹ بینک کا آئندہ 2 ماہ کیلیے شرح سود 575 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

بیرونی کھاتوں کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے ہمیں برآمدات بڑھانا ہوں گی، گورنراسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک January 28, 2017
بیرونی کھاتوں کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے ہمیں برآمدات بڑھانا ہوں گی، گورنراسٹیٹ بینک ۔ فوٹو آن لائن

گورنر اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے سود کی شرح 5 اعشاریہ 75 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے نیوز کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے بڑھتی ہوئی درآمدات میں اضافہ جب کہ برآمدات میں کمی آئی ہے، درآمدات میں خاصا اضافہ ہوا ہے جسے مثبت دیکھا جائے اس سے ملکی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا جب کہ نجی شعبے کے قرضوں میں بہتری آئی ہے اور توانائی کی قلت میں بھی کمی آئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف کا پروگرام کامیاب بنایا، گورنر اسٹیٹ بینک

اشرف محمود وتھرا کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاونٹ بڑھنے کی وجہ پلانٹ اور مشینری کی درآمدات میں اضافہ ہے، ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 20 اعشاریہ 8 ٹریلین روپے ہے، اس سال امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر ملنے تھے جو نہیں دیئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں