سیاست میں جمہوری روایات کو نظراندازنہ کیا جائےصدرآصف زرداری

حکومت ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے, صدر زرداری


ویب ڈیسک January 02, 2013
حکومت ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے, صدر زرداری فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ سیاست کرنا جمہوری قوتوں کا حق ہے لیکن جمہوری روایت کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں صدرآصف زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، بالخصوص 14 جنوری کو ہونے والے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، عوام کو بجلی گیس کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے حکومت کو ہدایت کی کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے جامع پالیسی مرتب کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں