عمران خان سے ناراض ہو کرآیا تو شجاع پاشا نے دھمکی دی جاوید ہاشمی

شجاع پاشا نےکہا کہ چوہدری نثاراورخواجہ آصف کو عدالتوں میں گھسیٹوں گا اور آپ سے بھی مل لوں گا، جاوید ہاشمی


ویب ڈیسک January 28, 2017
شجاع پاشا نےکہا کہ چوہدری نثاراورخواجہ آصف کو عدالتوں میں گھسیٹوں گا اور آپ سے بھی مل لوں گا، جاوید ہاشمی، فوٹو؛ فائل

سینئرسیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جب عمران خان سے ناراض ہوکرآیا تو جنرل (ر) شجاع پاشا نے دھمکی آمیز فون کرکے کہا کہ چوہدری نثار اور خواجہ آصف کو نہیں چھوڑوں گا اور آپ سے بھی مل لوں گا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''جی فارغریدہ'' میں میزبان غریدہ فاروقی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب عمران خان سے ناراض ہوکرآیا تو جنرل (ر) شجاع پاشا نے مجھے دھمکی آمیز فون کرکے کہا چوہدری نثاراورخواجہ آصف کو نہیں چھوڑوں گا اور آپ سے بھی مل لوں گا جس پر میں نے انہیں کہا کہ پاشا صاحب آپ خدا کا خوف کریں ہرایک کوکیوں رگڑتے پھررہے ہیں یہ کوئی طریقہ ہے جس پر کہنے لگے میں آپ سے تو مل لوں گا۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے شجاع پاشا نے دھمکی کیوں دی اس کی وجہ نہیں معلوم لیکن یہ بھی بولے کہ چوہدری نثاراورخواجہ آصف کو عدالتوں میں گھسیٹوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔