طاہرالقادری کے لانگ مارچ پرپابندی کے خلاف درخواست منظور

طاہرالقادری کا لانگ مارچ وفاق پاکستان کے خلاف اور آئین توڑنے کی سازش ہے, درخواست گزار


ویب ڈیسک January 02, 2013
طاہرالقادری کا لانگ مارچ وفاق پاکستان کے خلاف اور آئین توڑنے کی سازش ہے, درخواست گزار فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک منہاج القران کے سربراہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ پرپابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لئےمنظور کرلی۔

درخواست گزار اسد عباسی نے موقف اختیار کیا ہے کہ طاہرالقادری کا لانگ مارچ وفاق پاکستان کے خلاف اور آئین توڑنے کی سازش ہے ، عدالت لانگ مارچ کو روکنے کا حکم صادر کرے، عدالت نے اسد عباسی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

واضح رہے کہ طاہرالقادری نے 23 دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے 14 جنوری کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی کال دی تھی جس کی حمایت ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) نے کی ہے۔

تحریک منہاج القران کے سربراہ طاہرالقادری نے گذشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ 14 جنوری کو اسلام آباد پاکستان کا تحریر اسکوائر ثابت ہوگا، اجتماع سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج سمیت تمام ادارے انقلاب کا ساتھ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں