انتخابات کی راہ میں امن وامان کا قیام واحد مسئلہ ہےچیف الیکشن کمشنر

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے عام انتخابات کے حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔فخرالدین جی ابراہیم

صاف،شفاف اورآزادانہ انتخابات نہ ہوئے تو سب سے زیادہ نقصان سیاسی جماعتوں کو ہو گا،فخرالدین جی ابراہیم فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر) فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ انتخابات کی راہ میں امن وامان کا قیام واحد مسئلہ ہے۔

عام انتخابات سے قبل سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر(ر)فخرالدین جی ابراہیم کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں دفاع، خارجہ ، اسٹیبلشمنٹ کے سیکرٹریز،چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ، آئی جی ایف سی اورڈی جی رینجرز سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔


اس موقع پرچیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم نےکہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی تو کوئی وجہ نہیں کہ الیکشن شفاف نہ ہوں ،سکیورٹی ادارے امن کے قیام کے لئے تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ایک ملاقات میں انتخابات کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک فوجی تعینات رہے جو نتائج کے اعلان تک وہاں رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صاف،شفاف اورآزادانہ انتخابات نہ ہوئے تو سب سے زیادہ نقصان سیاسی جماعتوں کو ہو گا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story