جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی خبریں گمراہ کن ہیںالطاف حسین

پیپلزپارٹی کے وفد کو طاہرالقادری سے ملاقات کرکے ان کی باتوں پرغورکرناچاہئے،الطاف حسین


ویب ڈیسک January 02, 2013
جو جماعتیں ذہنی ہم آہنگی رکھتی ہیں ان کے درمیان بدگمانی نہیں ہونی چاہئے،الطاف حسین۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD/KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے اورانتخابات کے التوا کی خبریں گمراہ کن ہیں۔

لندن میں وزیرداخلہ رحمان ملک نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہا جو جماعتیں ذہنی ہم آہنگی رکھتی ہیں ان کے درمیان اس طرح کی بدگمانی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوچاہئے کہ وہ طاہرالقادری کی باتوں پرغورکے لئے ایک وفد ان سے ملاقات کے لئے بھیجے۔

وزیرداخلہ رحمان ملک نے گزشتہ روز ایم کیوایم کے جلسے کے اختتام کے بعد کارکنوں کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت اورالطاف حسین سے کارکنوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکےکےذمےداروں کی گرفتاری میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں