بلند عزائم لیے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی

ٹرافی جیت کر قوم کوتحفہ دیں گے، کپتان


Sports Reporter January 29, 2017
ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیلنا ہوگا، کوچ۔ فوٹو: فائل

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بلند عزائم لیے دوسرے ٹونٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کیلییبھارت پہنچ گئی.

17کھلاڑیوں اورتین آفیشلز پر مشتمل 20 رکنی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کیلیے ہفتے کی صبح بھارت روانہ ہوئی تھی، عبدالرزاق کوچ، حبیب اللہ منیجر اور طاہر بٹ ٹرینر کے طور پر ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ محمد جمیل قیادت کریں گے جبکہ انیس جاوید نائب کپتان ہوں گے۔

ادھر روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی بلائنڈ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق نے بتایاکہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، امید ہے کہ میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نتائج دیں گے اور عالمی ٹائٹل لیکر وطن لوٹیں گے، روایتی حریف بھارت کی ٹیم خطرناک حریف تصور ہوگی تاہم کامیابی کیلیے کھلاڑیوں کو بھرپورکوشش کرنا ہو گی۔

قومی کپتان محمد جمیل نے کہا کہ عالمی کپ میں ٹیم کی قیادت میرے لیے باعث فخر لمحہ ہے، کسی میچ کو آسان نہیں سمجھیں گے بلکہ ہرمیچ کوفائنل سمجھ کرکھیلیں گے، قوم دعا کرے ہم ٹائٹل جیت کر اسے خوشیوں کا تحفہ پیش کرنے کیلیے صلاحیتوں سے بڑھ کرکارکردگی دکھائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان بلائنڈ ٹیم 30 جنوری کونیوزی لینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس 31 جنوری کو دوسرے میچ میں انگلینڈ جبکہ یکم فروری کوبھارت کے مدمقابل ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں