ٹوئنٹی 20 ماسٹرز چیمپئن لیگ نے پی ایس ایل کے ساتھ تصادم سے توبہ کرلی

ہم جلد ہی دبئی میں نوجوان کرکٹرز کی تربیت کیلیے کلینک کا انعقاد کرنے والے ہیں، ظفر شاہ


Sports Desk January 29, 2017
ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان سپر لیگ سے تصادم جیسی صورتحال پھر سے سامنے آئے، ظفر شاہ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:

ٹوئنٹی 20 ماسٹرز چیمپئن لیگ نے پی ایس ایل کے ساتھ تصادم سے توبہ کرلی، گزشتہ برس پاکستانی لیگ کے موقع پر ایونٹ کا انعقاد کرنے سے اسے شدید نقصان ہوا تھا، لہذا اس بار منتظمین بعد میں اپنا ایونٹ منعقد کریں گے۔


ایم سی ایل کے چیئرمین ظفر شاہ نے کہاکہ ہم جلد ہی دبئی میں نوجوان کرکٹرز کی تربیت کیلیے کلینک کا انعقاد کرنے والے ہیں، اس میں سابق پاکستانی کرکٹرز اعجاز احمد اور عبدالرزاق کے ساتھ ویسٹ انڈین عظیم بیٹسمین برائن لارا بھی نوجوانوں کو مشوروں سے نوازیں گے۔


ظفر شاہ نے کہا کہ ہم یہ کلینک اس لیے منعقد کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو علم رہے کہ ایم سی ایل ختم نہیں ہوئی بلکہ رواں برس بھی منعقد ہوگی، اس وقت ہم مختلف بورڈز کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ اپنے ایونٹ کیلیے شیڈول میں مناسب جگہ ڈھونڈ سکیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان سپر لیگ سے تصادم جیسی صورتحال پھر سے سامنے آئے اس لیے ہمارا ایونٹ پی ایس ایل کے فوری بعد منعقد ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |