معلوم نہیں طاہر القادری کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں مولانا فضل الرحمان

سیاست میں ناکام اور مایوس شخص نہ جانے کس ایجنڈے کے تحت اب دوبارہ میدان میں سرگرم ہواہے


ویب ڈیسک January 02, 2013
کسی بھی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے جمہوریت پٹری سے اترے، مولانا فضل الرحمن. فوٹو: پی پی آئی/ فائل

جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معلوم نہیں طاہر القادری کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ ان کا اس طرح مختلف باتوں پر حلف اٹھانا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔


کوئٹہ ایئر پورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست میں ناکام اور مایوس شخص نہ جانے کس ایجنڈے کے تحت اب دوبارہ میدان میں سرگرم ہواہے وہ نہیں جانتے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پیچھے کون ہے،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اداروں کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے کیونکہ جب بھی ملک میں آمر جمہوریت کی بساط لپیٹتا ہے تو وہی کہتا ہے کہ ریاست کو خطرہ ہے۔


مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ غیر جمہوری قوتیں مضبوط کرنے کے لئے سوچی سمجھی سازش ہورہی ہے تاہم وہ کسی بھی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے جمہوریت پٹری سے اترے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں