خورشید شاہ گھوڑے کی سواری کے دوران گر گئے
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپنی زمینوں کا معائنہ کررہے تھے کہ اس دوران گھوڑا بدک گیا۔
FAISALABAD:
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ گھوڑے کی سواری کے دوران گرگئے جس سے ان کی ایک ٹانگ میں معمولی فریکچر ہوگیا۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپنی زمینوں کا معائنہ کررہے تھے کہ اس دوران گھوڑا بدک گیا۔ سکھر میں پیش آنے والے واقعے میں ان کے پٹھے بھی متاثر ہوئے۔
ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کو مکمل صحت یابی کیلیے ایک ہفتے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کی پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔