کرکٹ میچ کے دوران رنز بنانے کی کوشش میں فاروق ستار کریز پر گر کر زخمی ہوگئے

فاروق ستار نمائشی میچ میں بیٹنگ کررہے تھے کہ تیز رن لینے کی کوشش میں گر گئے۔


Sports Reporter January 29, 2017
ڈاکٹر فاروق ستار کی 2 انگلیوں، گھٹنے اور ماتھے پر معمولی چوٹ آئی تاہم وہ اصرار کرکے دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے۔ فوٹو ایکسپریس

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستاربیٹنگ کے دوران رن لینے کی کوشش میں کریز پر گر کر زخمی ہوگئے، تاہم مرہم پٹی کے بعددوبارہ بیٹنگ کیلیے میدان میں پہنچ گئے۔

فاروق ستار نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے زیر اہتمام ینگ فائٹرز گراؤنڈ ناظم آباد پر منعقدہ کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر نمائشی میچ میں بیٹنگ کررہے تھے کہ تیز رن لینے کی کوشش میں گر گئے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کی 2 انگلیوں، گھٹنے اور ماتھے پر معمولی چوٹ آئی تاہم وہ اصرار کرکے دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے اور ایک چوکے کی مدد سے 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہشاش بشاش اورمکمل طور پر فٹ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں