علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج

ايفی ڈرين كا كوٹہ غير قانونی طور پر الاٹ كرنے ميں دونوں ملزمان كا اہم كردار ہے،اے این ایف

ايفی ڈرين كا كوٹہ غير قانونی طور پر الاٹ كرنے ميں دونوں ملزمان كا اہم كردار ہے، اے این ایف فوٹو:فائل

اینٹی ناركوٹكس فورس (اے اين ايف ) نے سپریم کورٹ میں ايفی ڈرين كيس ميں ركن قومی اسمبلی وسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گيلانی اور مخدوم شہاب الدين كی ضمانتوں كے فيصلے كو چيلنج كرديا۔


اے این ایف نےعلی موسٰی گيلانی اور مخدوم شہاب الدين كی ضمانت كے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی كی 2 الگ الگ رخواستيں دائر كيں جس ميں مؤقف اختيار كيا گيا ہے كہ ايفی ڈرين كا كوٹہ غير قانونی طور پر الاٹ كرنے ميں دونوں ملزمان كا اہم كردار ہے اور اس ضمن ميں ثبوت بھی موجود ہيں ليكن بہت سارے حقائق عدالت كے علم ميں ہی نہيں لائے گئے جس كی وجہ سے انہيں ضمانت دی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے دائر کی گئی درخواستوں میں عدالت سے علی موسیٰ گيلانی اور مخدوم شہاب الدين كی ضمانت كے فيصلے پر نظر ثانی كی استدعا كی ہے۔
Load Next Story